ہزاروں زائرین کی شرکت کے ساتھ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کا اختتام

ہزاروں زائرین کی شرکت کے ساتھ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کا اختتام

ویب ڈیسک: معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کا اختتامی روز ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد کے ساتھ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

عرس کے موقع پر عقیدت مندوں کے لیے وسیع لنگر اور دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا، تاکہ حاضرین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔داتادربار کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کا قیام اور شرکت محفوظ اور پرسکون ہو۔