حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر

حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر

لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

 عرس کے آخری روز ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے داتا دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔اختتامی دعا داتا دربار کے خطیب مولانا مختار احمد ندیم نے کرائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پنجاب چودھری شافع حسین، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی علی ڈار، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، منیجر حسن رضوان، سردار گوہر مصطفیٰ سمیت محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔عرس کی تین روزہ تقریبات کے دوران زائرین کے لیے سکیورٹی، صفائی، رہائش، طبی سہولیات، لنگر اور ٹریفک کی روانی سمیت مختلف انتظامات کیے گئے تھے تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اختتامی دعا میں پاکستان کی ترقی، امن و استحکام، امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی اور عالم اسلام میں امن کے قیام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عرس کی تقریبات پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں، جبکہ انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون کو سراہا۔