حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کا آغاز، وزیراعلیٰ نے زائرین کی حفاظت اور امن و امان کو اولین ترجیح قرار دے دی

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کا آغاز، وزیراعلیٰ نے زائرین کی حفاظت اور امن و امان کو اولین ترجیح قرار دے دی

ویب ڈیسک: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے عرس کی تقریبات کے آغاز پر عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عرس اور چہلم امام حسینؓ کے دوران امن و امان یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے زائرین کی فول پروف سکیورٹی، آمد و رفت میں آسانی، اور داتا دربار کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرس کے موقع پر آنے والے زائرین ہمارے قابل قدر مہمان ہیں اور انہیں کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔اس کے علاوہ مریم نواز نے زائرین کے لیے لنگر اور سبیل کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور شاندار مہمان نوازی کی روایت جاری رکھنے کی ہدایت کی، واضح کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔