چنیوٹ: جشنِ آزادی پر پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے مفت پیٹرول

چنیوٹ: جشنِ آزادی پر پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے مفت پیٹرول

ویب ڈیسک: چنیوٹ میں جشنِ آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے عوام کے لیے ایک انوکھا تحفہ دیا۔

 انہوں نے پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول فراہم کیا۔چنیوٹ میں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک موٹرسائیکل سواروں کو فی کس 5 لیٹر مفت پیٹرول دیا گیا۔اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے عوام کو آزادی کی خوشی میں مفت پیٹرول دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ 16 اگست کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک رکشہ ڈرائیوروں کو بھی مفت پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔