ویب ڈیسک: گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر ایک خصوصی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد معرکہ حق کی یاد تازہ کرنا تھا۔
اس تقریب میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے اور حمد و نعت پیش کرکے شرکاء کے دل جیت لیے۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا، اور سماں باندھ دیا۔استاد راحت فتح علی خان گورنر سندھ کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ محفل میں مختلف ملی نغمے بھی گائے گئے۔گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس معرکہ حق کی بدترین شکست بھارت کو دینے کی خوشی منا رہے ہیں۔تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔