ایمیزون بانی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس انتقال کر گئیں

ایمیزون بانی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ، جیکی بیزوس، 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیکی بیزوس کی موت 14 اگست کو ہوئی، جس کی تصدیق اہلخانہ نے کی ہے۔جیف بیزوس نے بتایا کہ ان کی والدہ کی وفات کی وجہ ایک ایسی بیماری تھی جو سوچ، حرکت، مزاج اور رویے پر اثر ڈالتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی بیزوس کو 2020 میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔جیف بیزوس نے اپنے بیان میں کہا کہ والدہ کے آخری لمحات میں والد، بچے، پوتے اور دیگر اہلخانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے والدہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیکی بیزوس کے پسماندگان میں ان کے بیٹے جیف بیزوس اور مارک، بیٹی کرسٹینا بیزوس، اور شوہر مائیک بیزوس شامل ہیں۔