امریکا میں ایمیزون ویب سروسز (AWS) میں تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً 2 ہزار ویب سائٹس بند ہو گئی ہیں۔
متاثرہ سروسز میں رابن ہڈ اور وینمو کے پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں۔خلل زیادہ تر امریکا کے مشرقی حصوں میں DNS سسٹم کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوا۔ایمیزون ویب سروسز کے ترجمان نے کہا کہ وہ مسئلے سے آگاہ ہیں اور وجوہات جانچنے میں مصروف ہیں۔یہ خرابی دنیا بھر میں یو ایس ایسٹ سے منسلک سروسز کو متاثر کر سکتی ہے۔