اسرائیلی فورسز غزہ سٹی میں جارحانہ پیش قدمی کر رہی ہیں، حماس

    غزہ (یواین پی)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عہدیدار اسماعیل الثواب نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ سٹی میں جارحانہ پیش قدمی کر رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسماعیل الثواب نے اسرئیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے نئے حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل زمینی حقائق کو طاقت کے ذریعے بدلنے کے لیے جلا دو کی پالیسی پر عمل اور شہری املاک کی مکمل تباہی کی کوشش کر رہا ہے۔حماس کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثواب نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ شہر کے ساتھ غزہ سٹی میں بھی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، یہ حملے گزشتہ حملوں میں ایک خطرناک اضافہ ہے جن کا مقصد زمینی قبضے کا حصول ہے۔