تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان کے دریائے لطانی کو عبور کرنے کیا اطلاع دی ہے اور اسے پوزیشن آف کنٹرول قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج نے لبنان کے سب سے بڑے دریا لطانی کو عبور کرلیا ہے جبکہ لبنان کی سرحد کے قریب علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل اور ساحلوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب تعلیمی اداروں اور ساحلوں کو بند کرنے کے حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ اقدامات شمالی سرحد کے ساتھ صورتحال کے سیکورٹی جائزے کے بعد اختیار کیے گئے ہیں۔جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ لبنان سے
ملحقہ کمیونٹیز میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی جبکہ عوامی اجتماعات کو کم کیا جائے گا اور متاثرہ علاقوں میں ساحل بند کر دیے جائیں گے