ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں:بیرسٹر سیف

، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے ،پولیس کے لئے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر  لیں
جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے:مشیر اطلاعات
 پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے  جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج اور اسلام آباد کی طرف جانے والے قافلوں کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے کے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، جعلی حکومت پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے