اسرائیلی فوجی دستوں کی شام کے سرحدی علاقوں میں پیش قدمی

دمشق(آئی این پی )اسرائیلی فوجی دستوں نے شام کے سرحدی علاقوں پر پیش قدمی شروع کردی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسرائیلی فوجی دستے شام کے دیہی علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے، شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ کے قریب دیہی علاقے میں اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور دو مرکاوا ٹینکوں کی موجودگی دیکھی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی دستے نواحی علاقوں میں گشت کرتے ہوئے نظر آئے، ان کے ہمراہ دو مرکاوا ٹینک بھی موجود تھے