پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے  پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے، یہ اصول آج بھی ہماری ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں،معرکہ حق میں مسلح افواجِ کی بہادری، قوم کی ثابت قدمی اور اس عزم کو سراہتے ہیں جس میں وطنِ عزیز کے وقار اور خودمختاری کا دفاع کیا گیا۔پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر قانون قوم کو دلی مبارکباد اور قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریکِ پاکستان کے تمام رہنماؤں اور کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے، یہ اصول آج بھی ہماری ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔معرکہ حق کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے مسلح افواجِ کی بہادری، قوم کی ثابت قدمی اور اس عزم کو سراہا جس کے ساتھ وطنِ عزیز کے وقار اور خودمختاری کا دفاع کیا گیا۔