اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی)کے چیف جسٹس یحیی آفریدی سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں وفاقی وزیر قانون نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر سپریم کورٹ جج بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔