بچپن میں موت کے بہت قریب پہنچ گیا تھا: اکشے کمار کا انکشاف

بچپن میں موت کے بہت قریب پہنچ گیا تھا: اکشے کمار کا انکشاف

مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کا ایک حیران کن اور روحانیت سے بھرپور واقعہ سنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ویشنو دیوی یاترا کے دوران وہ شدید بیمار ہو گئے تھے اور حالت اتنی نازک ہو گئی تھی کہ وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔  اکشے کمار کے مطابق، ان کی پیدائش والدین کی ویشنو دیوی مندر پر کی گئی دعاؤں کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین نے اولاد کے لیے دعا کی تھی، اور ایک سال بعد وہ پیدا ہوئے۔  اداکار نے کہا کہ اپنی پہلی سالگرہ کے بعد، والدین نے انہیں شکرانے کے طور پر ویشنو دیوی کے مندر لے گئے۔ راستے میں، ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اور انہیں تیز بخار ہوا جو 103 سے 104 ڈگری تک پہنچ گیا۔ حالت اتنی نازک ہو گئی کہ ڈاکٹر نے والدین کو مشورہ دیا کہ انہیں دہلی لے جایا جائے کیونکہ اس وقت وہاں مناسب طبی سہولتیں موجود تھیں۔  لیکن، ان کے والدین ہمت نہیں ہارے۔ ان کی والدہ نے یقین کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماتا رانی نے بیٹا دیا ہے تو وہ واپس بھی لے سکتی ہیں، مگر وہ یاترا ادھوری چھوڑ کر واپس جانے کو تیار نہیں تھیں۔  
انہوں نے بتایا کہ والدین نے مجھے گود میں اٹھایا، مندر پہنچے، جہاں انہوں نے میرا نہانا، دعا کرنا اور اشکبار آنکھوں سے عبادت کرنا جاری رکھا۔  اکشے کمار کے مطابق، اسی دوران ایک اجنبی شخص نے ان کے والد سے کہا کہ ان کے بیٹے کی مسکراہٹ بہت خوبصورت ہے، اور جب انہوں نے دیکھا تو میں واقعی مسکرا رہا تھا۔ اس وقت، میرا بخار بھی معمول پر آ گیا تھا، اور میں مکمل صحتیاب ہو گیا تھا۔ یہ سب ایک روحانی تجربہ تھا۔  دوسری جانب، اکشے کمار اپنی آنے والی فلم "بھوت بنگلہ" کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔