مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے پیش نظر تیل اور ایشیائی مارکیٹ میں استحکام

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے پیش نظر تیل اور ایشیائی مارکیٹ میں استحکام

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ مستقل جنگ بندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

اس سے توانائی کی سپلائی اور قیمتوں کے بارے میں غیر یقینی صورتحال میں کمی آنے لگی ہے۔  امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.5% کا معمولی اضافہ ہوا اور یہ 91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ برطانوی خام تیل میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ قیمت 95 ڈالر فی بیرل ہے۔  اس کے علاوہ، ایشین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان جاری ہے۔ جنوبی کورین اسٹاک انڈیکس میں 2.96%، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں 1.76%، اور جاپانی انڈیکس میں 0.8% کی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔