ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم بیان دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں جاری جنگ ختم ہوگئی ہے اور جلد ایک "بورڈ آف پیس" قائم کیا جائے گا تاکہ امن قائم رہے۔ مزید برآں، جنگ بندی برقرار رکھنے کی توقع ہے اور یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن ہے، اور یہ سب مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہوسکتا ہے۔ٹرمپ اس کے بعد اسرائیل کے بعد مصر کے شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ امن سمٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے، جس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اس سمٹ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کا اسرائیل سے سکیورٹی معاہدہ کا پلان بھی زیر غور ہوگا۔