ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو کے ساتھ جاری لفظی تنازع کے دوران ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جا سکتے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے گزشتہ دو ماہ میں ہزاروں افراد کو قتل کیا ہے اور اس کے جوہری عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کے مطابق امریکا اس معاملے پر اپنا مؤقف سختی سے جاری رکھے گا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ٹرمپ نے پوپ لیو پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خارجہ پالیسی میں کمزور قرار دیا تھا، جس کے جواب میں پوپ لیو نے کہا تھا کہ وہ جنگ کی ہولناکیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور انہیں کسی دباؤ کا خوف نہیں ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ لفظی کشمکش مذہبی اور سیاسی سطح پر ایک نیا تناؤ پیدا کر رہی ہے، جبکہ ایران سے متعلق بیانات پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔