ڈیزل قیمت فارمولے میں تبدیلی پر آئل کمپنیوں کا احتجاج، ایندھن کی سپلائی خطرے میں

ڈیزل قیمت فارمولے میں تبدیلی پر آئل کمپنیوں کا احتجاج، ایندھن کی سپلائی خطرے میں

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں اور پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی ادائیگی میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کونسل کے مطابق بڑھتا ہوا مالی دباؤ پیٹرولیم سیکٹر کی لیکویڈیٹی کو متاثر کر رہا ہے، جس سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔او سی اے سی نے علی پرویز ملک کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی اور ادائیگیوں میں تاخیر نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر شدید مالی دباؤ ڈال دیا ہے۔کونسل نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو ملک میں ایندھن کی ترسیل اور دستیابی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔