سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس اور کارروائی قانون کے مطابق یقینی بنائی جائے، متحرک سٹریٹ کریمنلز اور نقب زنوں کو گرفتار کیا جائے اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مفرور اشتہاریوں اور عادی ملزمان کے خلاف ٹارگٹ پورے کیے جائیں، پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے جبکہ منشیات فروشوں، قمار بازوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں۔ ایس پی نے حکم دیا کہ بدمعاشی، قبضہ اور ہوائی فائرنگ برداشت نہیں کی جائے گی، ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نگرانی خود کی جائے اور تھانوں کی صفائی کے ساتھ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے