ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی کی ڈیوٹی مادھو لال حسین دربار پر تھی ایس پی سول لائن 2 گھنٹے تلاش کرتے رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گڑھی شاہو کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیاپولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی وائرلیس کے ذریعے افسران کو غلط پوزیشن سے آگاہ کرتا رہا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو کی ڈیوٹی مادھو لال حسین دربار پر لگائی گئی تھی تاہم وہ وہاں نہیں پہنچاایس پی سول لائن ڈویژن ڈاکٹر عبدالحنان ایس ایچ او گڑھی شاہو کو 2 گھنٹے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ وائرلس سیٹ اور بذریعہ موبائل فون رابطہ بھی کرتے رہے۔ایس پی سول لائن نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔