جرمنی یا یورپ کو کیا کرنا ہے کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں:جرمن چانسلر

 دوستوں اور اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں،اولاف شولز
 برلن (آ ئی این پی )جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو یورپ میں آزادی اظہار رائے خطرے میں ہونے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی یا یورپ کو کیا کرنا ہے، کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اولاف شولز نے کہا کہ خاص طور پر دوستوں اور اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکی نائب صدر ڈی جے وینس نے کہا تھا کہ یورپی رہنما تقاریر سنسر کرتے ہیں، برطانیہ میں آزادی اظہار پسپا ہو رہی ہے، یورپ کو سب سے بڑا خطرہ چین یا روس سے نہیں خود اپنے آپ سے ہے۔