چاند پر خلابازوں کے فضلے کا کیا کیا جائے؟،ناسا کی حل بتانے والے کو 30لاکھ ڈالر کی پیشکش

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے ایسے شخص کو 30لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے، جو کوئی ایسا طریقہ کار بتا سکے جس کی بدولت چاند پر خلابازوں کے اس فضلے کو ری سائیکل کیا جا سکے جس کے درجنوں بیگ نصف صدی قبل وہاں چھوڑ دیے گئے تھے۔نیویارک پوسٹ کے مطابق ناسا ایسا طریقہ تلاش کرنا چاہتی ہے، جس سے اپولو مشن کے خلابازوں کی چھوڑی ہوئی 96بوریاں، جن میں فضلہ، پیشاب اور قے شامل ہیں، کو پانی، توانائی اور کھاد میں بدلا جا سکے۔ناسا کے لونا ری سائیکل چیلنج نے سائنسدانوں سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کے لیے حل نکالیں، تاکہ چاند پر اگلے مشن سے قبل ایک اچھا نظام بنایا جا سکے۔