یمن میں صنعا و الحدیدہ پر حملہ: حوثی ملیشیا کا اسرائیل سے بدلا لینے کا اعلان

 اسرائیلی حملہ حوثیوں کو جواب دینے اور غزہ کی پٹی کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روکے گا،ترجمان یحییٰ سریع
صنعا(آئی این پی ) حوثی ملیشیا نے یمنی دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ شہر کے مختلف مقامات پر اسرائیلی کی بمباری پر اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان حوثی گروپ یحییٰ سریع نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملہ حوثیوں کو جواب دینے اور غزہ کی پٹی کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب پر حملہ یمن پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ ہی ہوا تھا۔