لسبیلہ: کوچ کی ٹریکٹر سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق،13زخمی

کوچ خاران سے کراچی جا رہی تھی،نیاروکے مقام پر اوورٹیکنگ کے دوران حادثہ کاشکارہوگئی
لسبیلہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹیارو کے مقام پر کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی کوچ خاران سے کراچی جا رہی تھی۔