ایمرجنسی ٹیموں نے مزید نقصان سے بچا ئومیں کامیابی حاصل کی، نائب وزیرِاعظم
صنعا(آئی این پی )اسرائیلی بحریہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یمن میں حوثیوں سے منسلک المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی کہ اس جارحیت سے حزیاز بجلی گھر کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔یمن کے نائب وزیرِاعظم نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مزید نقصان سے بچا ئومیں کامیابی حاصل کی، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ بجلی گھر کا مقام حوثی جنگجوں کے استعمال میں تھا، لیکن اس نے کسی ثبوت کے بغیر شہری بجلی گھر کو نشانہ بنایا، جس سے یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ یہ حملہ جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے