رواں سال پاکستان کو پولیو فری کردیں گے:وفاقی وزیر صحت

 ملک میں پولیو کے6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ‘انسداد پولیومہم رواں ماہ شروع ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے  ملک میں پولیو کے چھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں رواں سال کے ا ٓخر تک ملک سے پولیو کے مکمل کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔ پاکستان براہ راست یونیسیف سے پولیو ویکسین حاصل کرتا ہے ۔ عوام کو اپنے بچوں کو پورے اعتماد کے سا تھ پولیو کے قطرے پلانے چاہییے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا اکیس اپریل سے نئی انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے ۔ پاکستان اور افغانستان دو ہی ممالک ہیں جہاں پولیو موجود ہے ۔ رواں سال دونوں ممالک میں ایک سال پولیو مہم شروع ہو رہی ہے ۔ افغانستان میں طالبان حکومت بھی اب بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی ہے ۔ ہمیں بھی اس مہم کو ایک قوم کی طرح کامیاب بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 6 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ۔ہم رواں سال پاکستان کو پولیو فری کریں گے۔