اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی صحت کمیٹی کو بتایا گیا کہ رواں سال پولیو کے 59کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وقت پورے ملک میں پولیو وائرس موجود ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پوری دنیا میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے جو زیادہ تر عیدین کے موقع پر پھیلتا ہے۔ جمعرات کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیرمین عامر وحی االدین چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سمیت سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر حکام نے شرکت کی