جیل کے داخلی دروازے سے انتظار گاہ اور ملاقاتی شیڈ تک فری سروس کی سہولت ، سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب کا قیدیوں کے اہل خانہ کی سہولت کیلئے احسن اقدام پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے اہل خانہ کیلئے فری شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ۔چئرپرسن ٹاسک فورس رانا منان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے فری الیکٹرک شٹل سروس کا افتتاح کیاجیل کے داخلی دروازے سے انتظار گاہ اور ملاقاتی شیڈ تک فری سروس فراہم کی گئی ہیسینٹرل جیل لاہور سے شروع ہونے والی سروس کا دائرہ کار پنجاب بھر کی جیلوں میں پھیلایا جائے گااسیران کے اہل خانہ، خواتین، بچے اور بزرگ موسم کی شدت اور کئی کلومیٹر کے پیدل سفر سے محفوظ ہوں گے چیئرپرسن ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیدیوں کے اہل خانہ کیساتھ الیکٹرک کارٹ میں سفر کیاآئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ڈی آئی جی پریزن نوید رؤف اور جیل سپرنٹینڈنٹ اعجاز اصغر بھی ہمراہ تھے رانا منان خان اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کییچئرپرسن ٹاسک فورس رانا منان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کر رہے ہیں،جیل داخلے کے وقت تمام اسیران کی میڈیکل سکریننگ کی جاتی ہیلاہور اور نارووال میں فری شٹل سروس کا آج آغاز ہوگیا، جلد صوبہ بھر میں دستیاب ہوگی سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق اسیران سے ملاقات میں سہولت کیلئے جلد "ملاقات ایپ" لانچ کر رہے ہیں،اسیران کے اہل خانہ گھر بیٹھے آن لائن ملاقات کا وقت کے سکیں گیاس سال پنجاب کی جیلوں میں 6 ہزار قیدیوں کی گنجائش کا اضافہ کر رہے ہیں،لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں خواتین کی جیلیں تعمیر ہو رہی ہیں،اسیران کو اہل خانہ سے بات کرنے کیلئے پی سی او سروس بھی فراہم کی جارہی ہے، سیف جیل منصوبے کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں 12ہزار جدید کیمرے نصب ہونگے