وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے:گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے جلد سے جلد پاکستان کو پولیو فری بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے‘وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے‘حکومت پاکستان پولیو کے خلاف جنگ میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے پولیو مائیکل گالوے نے ملاقات کی۔مائیکل گالوے نے مصطفی کمال کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں پولیو کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بل گیٹس اور ان کی ٹیم کے مؤثر کردار کو سراہا۔وزیرصحت نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ترجیح ہے