بادل اور سورج سنگھ کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے‘کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں:سی ٹی ڈی
لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 189 آپریشنز کیے، جن میں 10 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔کام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔