نوجوان نے پرومٹ میں کافی پیتے عمارت کو دھماکے سے اڑتے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی
جائیداد کیلئے بہنوں، ماں کو بلیک میل کر نیوالے ملزم کو بھی گرفتارکر لیا: ایڈیشنل ڈائریکٹرعاطف امیر
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں اے آئی کے ذریعے دھماکہ خیز مواد بنانے کا پرومٹ دینے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فرسٹ ایئر کے طالب علم نے ہالی وڈ سیریز سے متاثر ہوکر اے آئی کو دھماکہ خیز مواد بنانے کا پرومٹ دیا تھا، نوجوان نے پرومٹ میں کافی پیتے ہوئے عمارت کو دھماکے سے اڑتے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔عاطف امیر کیمطابق این سی سی آئی اے نے الرٹ ملنے پر لاہور کے پوش علاقے سے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے منفی استعمال پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے مزید کہا کہ لاہور میں جائیداد کیلئے اپنی بہنوں اور ماں کو بلیک میل کر نے والے ملزم کو بھی گرفتارکر لیاگیا ہے،بھائی نے بہنوں کی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے اشٹام پر دستخط کروائے۔