بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد

 کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق صحبت پورمیں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)  نصیر آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں کی گئی۔کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کی گئیں۔