خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 74 دہشت گرد ہلاک دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز برآمد

کرم  میں ہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا،  جھڑپوں  میں  31 خوارج  جہنم واصل  ‘میر علی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 ‘  اورکزئی میں 8 خوارج جہنم ہلاک  ہوگئے :آئی ایس پی آر 
فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کا تقاضا ہے:آصف علی زرداری‘دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی:شہبازشریف
راولپنڈی(آئی این پی‘آن لائن)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 74 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میر علی اور اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میر علی میں 35 جبکہ اورکزئی میں 8 خوارج ہلاک کر دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، آپریشنز کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں۔۔دوسری  جانب  بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا  ہے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور کامیاب کارروائی کا ثبوت ہے