2023 میں بی ایل اے میں شامل، ہلاک کمانڈر طارق عرف صوفی کا قریبی ساتھی ہے
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطاقب کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 12 منو گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد عاصم کلمتی بلوچ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔عاصم کلمتی 2023 میں بی ایل اے میں شامل ہوا اور وہ ہلاک کمانڈر طارق عرف صوفی کا قریبی ساتھی رہا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ طارق عرف صوفی کی ہلاکت کے بعد ملزم ایران کے علاقے ریمدان میں روپوش رہا تھا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے، اسلحہ و راشن کی ترسیل اور سہولت کاری کے متعدد واقعات میں ملوث رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم کو بی ایل اے کے مجید بریگیڈ میں عسکری تربیت کے لیے بھیجنے کی تیاری کی جا رہی تھی اور وہ عید کے بعد تربیتی کیمپ جانے والا تھا