ہمیں کسی کی ضرورت نہیں، ہم اکیلی ہی اپنے بھائی کی رہائی کیلئے کافی ہیں:علیمہ خان

    اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے  ہمیں کسی کی ضرورت نہیں، ہم اکیلی ہی اپنے بھائی کیلئے کافی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا تو بھائی ہے ہم تو جیل اور عدالت آئیں گے،  عام لوگ تو عدالت میں نہیں آسکتے آپ کو پتا ہے لوگوں کا تو آنے کا بڑا دل ہے لیکن آ نہیں سکتے لیکن ہم اپنے بھائی کے لیے آکر بیٹھیں گے اور رہا کروا کر جائیں گے۔