میرے تقریبا ً100 قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں، یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی کہ ایک شخص آ کر میری اس خوشحال زندگی کو بدل دے
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔ 51سالہ اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آسک اے ایم آئی نمبر پر سیشن کے دوران واضح کیا کہ ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک مداح کے سوال کے جواب میں امیشا نے مختصر مگر دوٹوک انداز میں لکھا کبھی نہیں کروں گی، اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔ میرے تقریبا 100 قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی کہ ایک شخص آ کر میری اس خوشحال زندگی کو بدل دے۔