زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں اور اپنے بچوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر سکتی ہوں
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور میں اکیلی ہی بچوں کی پرورش کی تمام ذمے داریاں نبھا رہی ہوں۔یہ بات انہوں نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ثانیہ اشفاق کا کہنا ہے کہ عماد وسیم نے آخری بار نومبر 2025 میں بچوں سے ملاقات کی تھی، جب وہ اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملنے آئے تھے، اس کے بعد سے انہوں نے نہ بچوں سے ملاقات کی اور نہ ہی ان سے بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بچوں کے والد سے متعلق صحافی کے سوال کا صرف جواب دیا ہے۔عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں اور اپنے بچوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر سکتی ہوں۔