گنڈاپور کیخلاف سازش کیلئے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں:فیصل کریم

اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخواہ حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے:گورنر
    اسلام آباد(یواین پی)گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے،صوبائی حکومت کی تبدیلی میں سازش کی کوئی بات نہیں،علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کیلئے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں