پنجابی کلچر کو نئی نسل تک پہنچانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے: عظمیٰ بخاری

17 اپریل کو الحمراء  میں پنجابی کلچر کو پرموٹ کرنے کے حوالے سے تقریب سے وزیر اعلی خطاب کریں گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے  17 اپریل کو الحمراء لاہور میں پنجابی کلچر کو پرموٹ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی خطاب کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا مریم نواز پنجابی ثقافت سے گہری دلی وابستگی رکھتی ہیں اور ان کی قیادت میں پنجاب حکومت ثقافت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پگ پنجابیوں کی آن، بان اور شان ہے۔ ہمارا کلچر دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ پنجابی کلچر کو فروغ دینا اور اسے نئی نسل تک پہنچانا پنجاب حکومت کا ویڑن ہے۔پنجاب حکومت کی ان کاوشوں کا مقصد ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا اور عالمی سطح پر پنجاب کی پہچان کو مزید مضبوط کرنا ہے۔