مریم نواز کا ویژن ہے ہر صحافی کے پاس اپنا گھر ہو:عظمیٰ بخاری

صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کو ان کی کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں ہمیشہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔  پنجاب حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کا ویژن ہے کہ ہر صحافی کے پاس اپنا گھر ہو، اور اسی ویژن کے تحت صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔