پنجاب میں کرپشن کلچر ختم ہو چکا ‘ کسی دفتر میں کمیشن یا ریٹ کا کوئی تصور نہیں عظمیٰ بخاری

 ماضی کی حکومتوں نے صرف دعوے کئے، پی ٹی آئی نے پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہ ہو سکا
پنجاب حکومت کے تمام منصوبے شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کی علامت ہیں : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت  کی پریس کانفرنس
لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ کی سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے تمام منصوبے شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کی علامت ہیں جن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔الحمرا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف دعوے کیے، پی ٹی آئی نے پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہ ہو سکا۔ اس کے برعکس موجودہ حکومت نے سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے جبکہ کسان کارڈ پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے زائد کسانوں میں 100 ارب روپے تقسیم کیے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے 16 فلاحی و ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو پتا چل سکے کہ ان کے ٹیکس کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب میں کرپشن کلچر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، اب کسی دفتر میں کمیشن یا ریٹ کا کوئی تصور نہیں۔ بیوروکریسی کی کارکردگی KPIs کے ذریعے مانیٹر کی جا رہی ہے