پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی مشقوں کی افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں ہوئی، پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی سپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔