یہ مشقیں راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ساہیوال، اور دیگر شہروں میں جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اہم فیصلے کے تحت صوبے بھر میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو مؤثر بنایا جا سکے حکومتی اعلامیے کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں شہری دفاع کی مشقیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مشقوں کی مانیٹرنگ خود کریں ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں فرضی مشقیں شروع کر دی ہیں جن کا مقصد ہنگامی حالات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی تیاری کو یقینی بنانا ہے یہ مشقیں راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں جاری ہیں۔