امارات میں مشترکہ مشقوں ڈیزرٹ فلیگ 2025 کا آغاز، سعودی عرب کی شرکت

    ریاض(یواین پی)سعودی عرب، امارات و دیگر ممالک کی مشترکہ فضائی وعسکری مشقوں ڈیزرٹ فلیگ 2025 کا آغاز امارات کے الظفرہ ایئر بیس سے کردیا گیا ہے۔ مشترکہ مشقوں میں سعودی رائل ایئراینڈ ڈیفنس فورسز و دیگر دوست و برادر ممالک کی فورسز شریک ہیں جو کئی ہفتوں تک جاری رہیں گی۔مشقوں میں سعودی عرب، امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، امریکہ، فرانس،جنوبی کوریا، برطانیہ، اسٹریلیا، انڈیا اور جرمنی کی فورسز شرکت کررہی ہیں۔