پاک بھارت کشیدگی پنجاب میں شہری دفاع اور ریسکیو1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز

وزیراعلی مریم نواز شریف  کی  ضلعی انتظامیہ کو شہری دفاع کی مشقوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت ، ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم
لاہور پولیس کی قذافی سٹیڈیم میں دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے کی مشق،آئی جی پنجاب کا صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم
لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب میں محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کردی گئی ہیں، محکمہ شہری دفاع کو پوری طرح فعال اور مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق  پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی ،مری، جہلم ،چکوال سرگودھا ،نارووال ،گوجرانوالہ، حا فظ آباد، سیالکوٹ، ساہیوال،پاکپتن، ملتان، خانیوال ،مظفرگڑھ ، لیہ، وہاڑی، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں محکمہ شہری دفاع کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو شہری دفاع کی مشقوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں    وزیراعلی پنجاب  کی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کے لئے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیاجس کامقصدمقصد بیبنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔ ڈی جی پی آر آفس میں قائم ہونیو الا یہ  کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست اور قابل اعتبار معلومات مہیا کریگا،کنٹرول روم کا مقصد بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے ۔کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گا اور یہاں عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا، شہری ان ٹیلی فون نمبروں پر کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں