نکمی بھارتی فوج‘مشقوں کے دوران ٹینک نہر میں ڈوب گیا‘فوجی ہلاک‘2زخمی

 راجستھان میں فوجی مشق کے دوران  ٹینک اندرا گاندھی نہر کوپار کرنے کی کوشش کررہا تھا‘ بھارتی فوج کی تربیتی صلاحیت پر نئے سوالات اٹھ گئے 
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں معمول کی فوجی مشقوں کے دوران ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا  ، جس نے بھارتی فوج کی تربیتی صلاحیت اور حفاظتی اقدامات پر نئے سوالات اٹھا دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں فوجی مشق کے دوران ایک بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینک نہر پار کرنے کی مشق کر رہا تھا، واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔