کراچی: پاکستان آئیڈل 2026 کی ونر حرا قیصر پہلی بار کراچی میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
آرٹس کونسل کے 3 روزہ میوزک فیسٹیول میں پاکستان آئیڈل کے ستارے بڑے لائیو کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔ حمیرا چنا اور غلام عباس سمیت نئی ابھرتی ہوئی آوازیں بھی تین روز تک شائقین موسیقی کو محظوظ کریں گی۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بتایا کہ پاکستان آئیڈل کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے بہترین آوازیں سامنے آئی ہیں، جنہیں کراچی کے میوزک فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا ہے۔محمد احمد شاہ کے مطابق فیصل آباد، لاہور، ملتان اور کراچی سے پاکستان آئیڈل کے ستاروں کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان آئیڈل 2026 کی فاتح حرا قیصر بھی فیسٹیول میں خصوصی پرفارمنس دیں گی۔