پاکستان کا نیا موسیقی مقابلہ "پاکستان آئیڈل" جاری ہے اور اس کے آڈیشنز کا اگلا مرحلہ 31 اگست بروز اتوار کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔
اس سے قبل آڈیشنز کا آغاز سکھر سے ہوا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جہاں کئی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آواز سے ججز کو متاثر کیا۔کراچی میں ہونے والے آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شہر کے موسیقی سے وابستہ نوجوان اپنی آواز کو نکھارنے اور پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے ریاضت کر رہے ہیں۔"پاکستان آئیڈل" کا یہ نیا سیزن نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا اور یہ نوجوان گلوکاروں کے لیے موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔