ویب ڈیسک:91 سالہ بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے دبئی میں اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران بالی وڈ کے مشہور گانے "حسن تیرا توبہ توبہ" کو نئے انداز میں گایا اور اپنے مداحوں کو شاندار پرفارمنس سے محظوظ کیا۔
اس دوران، گلوکارہ نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ گانے پر رقص بھی کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آشا بھوسلے کے ساتھ کنسرٹ میں سونو نگم بھی موجود تھے، اور دونوں نے ایک ساتھ پرفارم کیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے نہ صرف آشا بھوسلے کے گانے کی تعریف کی بلکہ ان کے رقص کو بھی سراہا۔گانے "حسن تیرا توبہ توبہ" کے تخلیق کار اور گلوکار کرن اوجلا نے اس پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 27 سال کی عمر میں یہ گانا لکھا تھا، لیکن 91 سال کی عمر میں آشا بھوسلے نے اس گانے کو مجھ سے بھی بہتر انداز میں گایا۔
آشا بھوسلے کا کیریئر 8 دہائیوں پر محیط ہے اور انہوں نے ہندی، مراٹھی، بنگالی اور کئی دیگر زبانوں میں سیکڑوں گانے گائے ہیں۔ ان کی آواز آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتی ہے اور ان کا شمار بھارتی گانے کی دنیا کے عظیم گلوکاروں میں ہوتا ہے۔