گلوکارہ حمیرا ارشد نے پاکستان کے معروف گلوکار اور سپر اسٹار فوار خان کو پاکستان آئیڈل کے جج بننے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایک پروگرام میں بغیر نام لیے کہا کہ اس شو میں ایسے افراد کو جج بنایا گیا ہے جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ایسے لوگ جج بنے ہیں، اور انہوں نے کہا کہ شاید اسپانسرز ایسا چاہتے ہوں گے، مگر لوگوں کو اپنی حدود کا خیال رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بطور سلیبرٹی تو اس شو میں شامل ہو سکتے ہیں، مگر جج بننا اور فیصلے کرنا مناسب نہیں ہے، کیونکہ ایسے پروگرامز کے جج وہ ہونے چاہئیں جنہیں موسیقی کی اچھی سمجھ ہو۔یہ گفتگو پاکستان کے میوزک اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موسیقی کے معیار اور ججز کے انتخاب کے حوالے سے ایک اہم بحث کا حصہ بن گئی ہے۔